لاہور: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ مونگ پھلی کی فصل مکمل طور پر پکنے پر برداشت کریں۔ پکنے سے پہلے فصل کی کٹائی پیداوار میں شدید کمی کا باعث بنتی ہے۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ فصل کی کٹائی ہمیشہ ماہرین زراعت سے مشورہ لے کر کریں۔ وقت پر کٹائی اہم عنصر ہے، جو زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ فصل کی دیر سے کٹائی بھی پیداوار میں کمی کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ مونگ پھلی کی پھلیاں سیاہ ہو جاتی ہیں۔ مونگ پھلی کی فصل کو مکمل تیار ہونے میں 6 ماہ لگتے ہیں