محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد باقیات کو آ گ لگانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے۔سموگ کے باعث انسانی زندگی، فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔کاشتکاردھان کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں۔