جمعرات
یکم دسمبر 2022
ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد
موسم خشک اور ابر آلود رہے گا جبکہ رات کو شدید سردی رہے گی۔
پنجاب
موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دنوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
سندھ
موسم خشک اور سرد رہے گا۔
خیبر پختونخواہ
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرآلود اور سرد رہے گا۔ آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے اضلاع میں موسم سرد اور منفی 6° سے نیچے رہے گا۔
کشمیر
بھمبر، کوٹلی، میرپور، سدھنوتی، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفرآباد، اور نیلم ویلی درجہ حرارت نفی 6° سے نیچے رہے گا
احتیاطی تدابیر
l      گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کریں تاہم 20 نومبر کے بعد کا شتہ فصل کی پیداوار میں روزانہ کی بنیاد پر کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ کاشت کے لئے گندم کی منظور شدہ اقسام کا گریڈ کیا ہوابیج استعمال کریں ۔منظور شدہ اقسام میں عروج 2022،نواب 2021، دلکش 2021، سبحانی 2021، اکبر 2019 ، غازی 2019، اناج 2017 اور فخربکھر سرفہرست ہیں ۔بیج کو دوائی لگا کر استعمال کریں۔ 
l      ڈرل سے کاشت کی صورت میں 50 کلو گرام اور چھٹے کی صورت میں 60 کلو گرام فی ایکڑ بیج کا بندوبست کریں۔ پانی کی بچت کے لیے گندم کی کاشت کھیلیوں پر کریں اور 5 کلو گرام فی ایکڑ اضافی بیج استعمال کریں۔ مزید برآں کلراٹھی زمین میں بھی بیج زیادہ استعمال کریں۔ کلراٹھی زمین میں گندم کی کاشت گپ چھٹ کے طریقہ سے کریں۔ 
l      نائٹروجنی کھاد کی ایک تہائی مقدار جبکہ فاسفورسں اور پوٹاش والی کھادوں کی مکمل مقدار بوقت بجائی استعمال کریں۔ ڈرل سے کاشت کی صورت میں کھادبذریعہ ڈرل استعمال کریں۔ گندم کو پہلا پانی 20 سے 22 دن بعد دیں اور پہلے پانی کے ساتھ ایک تہائی نائٹروجنی کھاد دیں۔ پہلی آبپاشی بروقت کریں تاکہ شگوفے نکلنے کے دوران پانی کی کمی نہ ہو۔ اگر بوقت بجائی فاسفورسی اور پوٹاش والی کھاد نہیں ڈالی تو فاسفورسی اور پوٹاش حل پزیرکھادیں پہلے پانی کے ساتھ فلڈ کریں۔ پہلی آبپاشی کے بعد محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔