کاشتکار دھا ن کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں ، جڑی بوٹیاں تلف کرنے سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور آبپاشی و کھادوں کے اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ جب کاشتکار دھان کی لاب کھیتوں میں منتقل کردیں تو اس کے تین سے پانچ دن کے اندر اندر جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال بھی کرناچاہیے۔ زہر ڈالنے کے بعد اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ ایک ہفتہ بعد تک دھان کے کھیت سے پانی خشک نہ ہو کیونکہ پانی کی خشکی کے باعث ایک طرف زہریں مؤثر انداز میں اپنا اثر و نفوذ دکھانے سے قاصر رہتی ہیں جبکہ دوسری جانب فصل کو بھی سوکھنے اور نقصان کے خدشات لاحق رہتے ہیں۔ کاشتکار زنک کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ کی مشاورت سے مؤثر کھادوں کا استعمال کریں تاکہ فصل کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن 0800-15000 سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-06-12/news-3165577.html