فیصل آباد: محکمہ زراعت نے گنے کے کاشتکاروں کو کماد کا 100 سے 120 من فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جو 4 آنکھوں والے 13 سے 15 ہزار سمے جبکہ 3 آنکھوں والے 17 سے 20 ہزار سمے ڈالنے سے حاصل کیا جا سکتا ہے – اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ بیماری سے پاک بیج استعمال کریں- رتہ روگ سے متاثر کماد کا بیج ہرگز استعمال نہ کریں- گنے کے اوپر والا حصہ بیج کے لیے استعمال کیا جائے اور گری ہوئی فصل کا بیج استعمال نہ کیا جائے- دیمک کے حملے سے بچانے کے لیے بیج کو اچھی طرح صاف کریں اور اس پر سبز پتوں کا غلاف نہ ہو- اگر کاشت میں کسی وجہ سے تاخیر ہو جائے تو بیج کی مقدار میں 10 تا 15 فیصد اضافہ کر دیں