محکمہ زراعت نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چاول کی کاشت 20 مئی کے بعد شروع کریں اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے اسے جون کے آخر تک مکمل کریں۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ چاول کی اقسام آری-6، کے ایس-282، کے ایس کے-133، اور نایاب آری-9 کی کاشت کا بہترین وقت 25 مئی سے 7 جون تک ہے، جبکہ سپر باسمتی 25 مئی سے 20 جون تک کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باسمتی 370، باسمتی 385، باسمتی پاک، باسمتی 2000 اور باسمتی 515 کی کاشت کے لیے یکم سے 20 جون بہترین وقت ہے۔