کوٹ مومن اور بھلوال کے علاقوں میں نہروں کے قریب واقع باغات میں سٹرس میلانوز کی بیماری کا حملہ بڑھ سکتا ہے لہٰذا باغبان خشک ٹہنیوں کو کاٹ دیں اور ترشاوہ پودوں کی کوئی بھی ٹہنی زمین کو نہ چھونے پائے کیونکہ سٹرس میلا نوز پھپھوندی کے جراثیم ان ٹہنیوں پر موجود رہتے ہیں اور موسم برسات میں بارشوں اور ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیلتے ہیں۔ کاشتکار ٹہنیاں کاٹنے کے دوران استعمال ہونے والی آری اور قینچی کو فارملین، ڈیٹول یا 10ملی لیٹر بلیچ فی لیٹر پانی میں تیار کردہ محلول میں دھو لیں۔ کاشتکار کیمیائی تدارک کے لیے مون سون کے موسم میں بورڈیکس مکسچر بحساب 1 فیصد کا پہلا سپرے، 20 دن کے وقفہ سے دوسرا سپرے کاپر آکسی کلورائیڈ یا کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ بحساب 3 گرام فی لیٹر پانی اور تیسرا سپرے ٹاپسن ایم بحساب 2 گرام فی لیٹر پانی کی شرح استعمال کریں-