محکمہ فشریز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت جھینگا فارمنگ کے قومی پروگرام پر 6 ارب روپےکی لاگت سے عملدرآمد جاری ہے- اس پروگرام کے تحت 1 ایکڑ پر فارمنگ کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ ایک کسان زیادہ سے زیادہ 10 ایکڑ کے لیے 12لاکھ روپے تک سبسڈی لے سکتا ہے۔
فشریز کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت بلوچستان کوسٹ پر ملٹی پرپز ہیچری قائم کی جائے گی-اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 15 ایکڑ کا نمائشی جھینگا فارم بنایا جائے گااور اس منصوبے کی کامیابی کے لیے 1570 جھینگے کی افزائش کرنے والے کسانوں کو ٹریننگ دی جائے گی- سلائن ایکواکلچر ریسرچ سینٹر کا قیام ضلع مظفرگڑھ میں کیا جائے گا-جھینگا فارمنگ کے لیے 3500 ایکڑ کے لیے 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی- پرائیویٹ سیکٹر کو مشینری لگانے کے لیے 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔