قصور: مکئی کی بہتر پیداوار کے لیے کھادوں کا بروقت اور متوازن استعمال کریں اور جب مکئی کی فصل کا قد ایک سے ڈیڑھ فٹ تک  ہو جائے تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔ ڈی اے پی اور ایس او پی کی مکمل مقدار زمین کی تیاری کے وقت استعمال کریں۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-02-10/news-3043633.html