٭حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو زرعی مشینوں کی خرید کیلئے60 فیصد( تقریبا  5 لاکھ روپے کی) سبسڈی کی فراہمی کے لئے درخواستوں کی وصولی جاری ہیں  

٭ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ  27 نومبر 2021 تک ہے 

زرعی آلات پر سبسڈی حاصل کرنے کیلئے شرائط درج ذیل ہیں :

٭ کاشتکار بارانی علاقوں میں 50 ایکڑ یا اس سے کم اور نہری علاقوں میں 25 ایکڑ یا اس سے کم زرعی زمین کا مالک ہو

٭ سبسڈی پر مشینری حاصل کرنے والا کاشتکار  منصوبے کی مدت کے دوران دوسرے کسانوں کو کرایہ پر مشینری دینے کا پابند ہو گا، درخواست گزارایک وقت میں پنجاب کے ایک  ضلع میں ہی درخواست جمع کرا سکتا ہے

٭ کاشتکار الاٹمنٹ لیٹر کے اجراء کے 10 دن کے اندر منظور شدہ کمپنیوں  کے پاس بکنگ کرائیں ورنہ مالی امداد منسوخ تصور کی جائے گی  

٭ آلات کی فراہمی کے بعد پہلے 4 سال کے دوران کسی بھی شکل میں مشینری کسی دوسرے شخص کو فراخت نہ کی جائے گی

٭ زرعی مشینری کے حصول کیلئے کسان کارڈ کے حامل درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی