جڑانوالہ: محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس ،مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 20 تا25 دن بعد جبکہ دھان کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی 35 تا45 دن بعد لگایا جائے۔گندم کو بقایا نائٹروجن پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ برابر اقساط میں استعمال کریں جبکہ ریتلی زمینوںمیں پہلا پانی لگانے کے بعد نائٹروجنی کھاد کا استعمال تر وتر میں کریں۔

پہلی آبپاشی کے بعد کھیت وتر حالت میں آنے پر دوہری بار ہیرو چلائیں خواہ فصل چھٹہ کے ذریعے ہی کیوں نہ کاشت کی گئی ہو۔اس سے جڑی بوٹیوں کے انسداد میں مدد ملتی ہے۔

جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کیمیائی زہروں کےمعیاری سپرے کے لئے مخصوص نوزل(ٹی جیٹ یا فلیٹ فین نوزل)استعمال کریں اور پانی کی مقدار فی ایکڑ100 تا120 لٹر رکھیں۔زہر کے چھڑکاؤ کے بعد گوڈی اور بار ہیرو کے استعمال سے پرہیز کریں۔

Source:

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-12-14/news-2989292.html