لاہور: محکمہ زراعت نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ  سٹے بننے کے مرحلے پر گندم میں یوریا کی  کھاد  ضرور  دیں ۔  سٹے بننے  کے مرحلے پر جب سٹے  بن رہے ہوں  ، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 1 ایکڑ گندم میں 1 بوری یوریا ڈالیں تاکہ صحت مند سٹے بن سکیں اور صحت مند بیج تیار کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس  طریقہ سے پیداوار کو زیادہ سے زیادہ سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے۔