فیصل آباد: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کے بیج کو کھیت میں وتر حالت میں کاشت کرنے کا مشورہ دیا ۔ بیج کی گہرائی 1 سے 2 انچ ہونی چاہیے تاکہ  مناسب طریقے سے اُگاؤ   ہو  سکے۔ اگر کاشت  کھیلیوں میں کرنی ہو رجر کی مدد سے کھیلیاں بنائیں۔ کھیت کو  پانی لگائیں اور جب زمین  وتر حالت میں پہنچ جائے تو بیج بوئیں۔ سورج مکھی کی کاشت کا بہترین وقت 28 فروری  تک ہے اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے بروقت بوائی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

مزید یہ کہ اگر کسی وجہ سے کاشتکار گندم کی کاشت نہ کر سکیں تو سورج مکھی کی کاشت سے زیادہ سے زیادہ پیداوار اور منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ سورج مکھی کی کاشت کے لیے بھاری میرا  زمین  کی سفارش کی جاتی ہے۔