ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کھادوں کا متوازن مقدار میں استعمال کریں۔ کھادوں کے موثر استعمال سے پیداوار میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کمزور زمینوں کے لیے کھاد کی تجویز کردہ  مقدار پونے دو بوری ڈی اے پی،ساڑھے تین بوری  یوریا اور ڈیرھ بوری ایس او پی ہے۔ زرخیز زمین کے لیے  ڈیرھ بوری  ڈی اے پی،تین بوری یوریا اورڈیرھ بوری  ایس او پی استعمال کریں۔ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت پراستعمال  ضروری ہے۔