زرعی ماہرین نے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کرنے کی شفارش کی، ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار زہریلی سپرے کے استمال کے بعد چارے کو جانوروں کے لیے بلخصوص بکری، گاۓ اور بھینس کے لیےاستمال نہ کریں، کیونکہ کہ سپرے کے زہریلے اثرات چارے کے طور پر جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں اس کے علاوہ جانور کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ جڑی بوٹی مار زہر کے چھڑکاؤ کے بعد گوڈی کرنے سے بھی گریز کریں، تاہم زہر کا اثر دیر تک برقرار رہ سکے اور مثبت نتائج حاصل ہوں۔