محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کوگرمی کی شدت میں اضافے کے باعث فصل کو بروقت پانی دینے کی ہدایت کی ہے۔ کماد کے کاشتکار گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ مئی کے آخر اورجون و جولائی کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر پانی کی کم دستیابی کی وجہ سے فصل شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ فصل کو سال میں اوسطاً 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر موسمی شدت اور فصل کی ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائدحاصل کئے جاسکیں۔ کسانوں کو برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی دینے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے