سٹرس کینکر بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والی بیماری ہے جو ھٹی کے پودوں کے پتوں، ٹہنیوں اور پھلوں کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے پتے جھڑ جاتے ہیں اور کچے پھل زمین پر گرتے ہیں۔ گھاو پتے کی دونوں سطحوں پر، خاص طور پر پتے کی نچلی سطح پر اٹھتے ہیں۔ پھلوں کے گھاووں کا سائز مختلف ہوتا ہے کیونکہ چھلکا طویل عرصے کے لیے حساس ہوتا ہے۔ باغات کی پیداوار والے علاقے جیسے فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور ساہیوال کو سٹرس کینکر کے خطرے کو کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نئی ٹہنیاں نکل رہی ہیں یا پھل پکنے کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ جولائی اگست کے مہینے میں کاشتکار کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ (2.5 گرام فی لیٹر پانی) کا سپرے ضرور استعمال کریں۔ بارش کے دنوں میں نیم کے محلول (50 گرام فی لیٹر پانی) کا چھڑکاؤ 15 دن کے وقفے سے بیماری کی منتقلی کو بہت حد تک کم کرتا ہے۔

Source: https://aari.punjab.gov.pk