محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس‘پوٹاش‘ جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کےدوران باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم  سمیت عناصرصغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں۔ کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بھی جائزہ لیاجائے ۔ جب آم کے پودے پر 40فیصد کے قریب پھول آجائیں تو حفاظتی سپرے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے‘آم کے باغات میں بٹوروالے پھولوں کو سبزحالت میں خشک ہونے سے پہلے کاٹ کرتلف کردیاجائے اور مکمل پھول آنے پر یوریا کھاد ایک کلوگرام فی پوداڈال دی جائے۔