محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کینولا اقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں 3 سے5 مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکار پہلا پانی اُگاؤ کے 30دن بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے کے وقت اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیں۔ رایا انمول کی صورت میں پہلا پانی ہر صورت میں کاشت کے 15 سے20 دن کے اندر لگائیں اور توریا کو پہلا پانی 20 سے 25 دن بعد لگائیں۔ کاشتکار فصلات کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔ کینولا، توریااور رایا انمول کی کاشت بذریعہ ڈرل 30سے45سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروں میں کی جائے اور بیج کی گہرائی کاشت کے وقت 2 تا 4 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-10-04/news-3304309.html