آلو کی اچھی فصل حاصل کر نے کے لیے گوبر کی گلی سڑی 12 تا 15 ٹن کھاد فی ایکٹر بوائی سے ایک مہینہ قبل کھیت میں ڈال کر اچھی طرح زمین میں ملائیں ۔ وہ علاقے جہاں عمومی ماتا (Scab) کی بیماری آتی ہو وہاں مرغی خانے کی باقیات استعمال نہ کر یں۔ کاشتکار کیمیائی کھاد کی مقدار کاتعین کرنے کے لئے زمین کا تجز یہ ضرور کروائیں ۔ تاہم اوسط زرخیزی والی زمین میں نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاش بحساب 100 ،50 اور 50 کلوگرام جبکہ زنک سلفیٹ %21 بحساب 10 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کر یں ۔اگر گوبر کی کھاد نہیں ڈالی تو عناصر صغیرہ یعنی فیرس سلفیٹ 10 کلوگرام ، مینگا نیز سلفیٹ 4 کلوگرام اور بورک ایسڈ 2 کلوگرام فی ایکڑ ڈالیں۔