مونگ ماش کی فصل بنیادی طور پر بارانی فصل کے طور پر اگائی جاتی ہے۔ اس کی آبپاشی موسمی حالات پر منحصر ہے۔ مونگ ماش کی فصل کو تین دفعہ پانی درکار ہوتا ہے۔ لہذا پہلا پانی اگاؤکے 3 سے 4 ہفتے بعد‘دوسرا پانی پھول نکلنے پر‘ تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔ ماش کی فصل کو تین دفعہ پانی درکار ہوتا ہے۔ لہذا پہلا پانی اگاؤ کے 3 سے 4 ہفتے بعد‘دوسرا پانی پھول نکلنے پر‘ تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔ پھلی کی تشکیل اور پھول کا آغاز پانی کی ضرورت کے اہم مراحل ہیں۔ اگر اس دوران بارش ہوجائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیزاگر بارش کا زائدپانی کھیت میں جمع ہوجائے تو نکاسی کابھی فوری انتظام کیا جائے۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-09-16/news-3281922.html