کاشتکار کماد کی فصل کی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں تاکہ کم اخراجات سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے فصل سے حاصل کردہ منافع کو بڑھایا جاسکے۔ کاشتکار دریائی اور ملحقہ علاقوں کیلئے کماد کی اقسام مثلاً سی پی 77-400، سی پی ایف 237، ایس پی ایف 213، ایچ ایس ایف 240، سی پی ایف 252 اور سی پی ایف 253 کاشت کریں۔ سی پی ایف 246، سی پی ایف 247 سی پی ایف 248، سی پی ایف 249، سی پی ایف 250 اور سی پی ایف 251۔ ایس پی ایف 234 صرف جنوبی پنجاب (دریائی علاقوں کے علاوہ) بشمول راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ضلعوں کے لیے موزوں ترین قسم ہے۔ کاشتکار ٹرائیٹان، سی او جے۔84، جھنگ۔59، S2003-US-718، سی او۔1148 (انڈیا)، سی او ایل۔29، سی او ایل۔44، بی ایل۔4، بی ایف۔162، ایل۔116، فخر ہند اور ایس پی ایف۔238 (چائنہ) وغیرہ ہر گز کاشت نہ کریں جلد پکنے والی اقسام بھی ستمبرکی کاشت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-09-18/news-3284183.html