محکمہ زراعت کی طرف سے انارکے باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کو ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداو ارحاصل کی جاسکے۔ انارکی تتلی اور پھل کی مکھی پھل میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوجاتی ہے جو اندر سے پھل کو کھاکر نقصان پہنچاتی ہے۔
تتلی اور مکھی کے حملہ سے پھل گل سڑجاتاہے اورپیداوارمتاثر ہوتی ہے۔ باغبانوں کو چاہیے کہ وہ بیماری کے حملہ کی صورت میں متاثرہ پھل کو اکٹھاکرکے زمین میں دبا دیں اور پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے روشنی کے پھندے لگائیں۔ اور ان کے کیمیائی تدارک کے لئے لیمڈاسائی ہیلوتھرین یا ٹرائی کوفان بحساب 2.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-06-07/news-3159019.html