محکمہ زراعت نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو15سے 20روز کے بعدپانی لگایاجائے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ ٹماٹرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے3مرتبہ مناسب گوڈی کردیں، تاکہ ٹماٹرکے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

گوڈی کرتے وقت ٹماٹرکے پودوں پر مٹی ضرور چڑھائیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹرپانی میں گر کر ضائع نہ ہوں۔ ٹماٹرکے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کے لئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں اور اگرانہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکارہوں تو اس سلسلہ میں فوری طورپر ماہرین زراعت سے رابطہ کریں۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-06-06/news-3157683.html