پھل کی مکھی کے میزبان پودوں میں امرود، آم،  جامن، ترشاوہ اور آرڑو شامل ہیں۔ پھل کی مکھی اپنی افزائش نسل پھل کے اندر ہی رہ کر کرتی ہے ۔ باغبان نر مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے میتھائل یوجینال کا استعمال کرتے ہیں جو کہ پھل کی مکھی کے لئے بے حد کشش رکھتا ہے۔ فیرومون پھندے کے استعمال سے پھلوں کے باغات میں پھل کی مکھی کے طریقہ انسداد کو بہتر بنایا گیا ہے جو نر کیڑے کے انسداد کا بہترین علاج ہے۔ فیرومون محلول میتھائل، یوجینال اور میلاتھیان سے تیار کیا جاتا ہے۔ اور پلاسٹک کے گول پھندے میں ڈال دیا جاتا ہے جس کی شرح 6 پھندہ فی ایکڑ ہوتی ہے۔ اس سے کاشتکاروں کیلئے پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے زہروں کا استعمال بھی 80 سے 90 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ پٹ سن کی بوریوں کو شیرے میں بھگو کر ان کے اوپر تھوڑی مقدار میں ٹرائی کلوروفان کا دھوڑا کریں۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-04-20/news-3105303.html