قصور: کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض،تیلے، پتہ مروڑ وائرس،سفیدمکھی،گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب،سندھ،خیبرپختونخواہ،بلوچستان میں چند مقامات پرمذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پرحملہ آورہونے سے کچھ نقصان دیکھنے میں آرہاہے اورپیداوارمیں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ کاشتکارمرچ کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمندبیج استعمال کریں اورہر دو سے تین سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لاکربھی فصل کونقصان سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارمتاثرہ پودوں کی باقیات کوفوری تلف کردیں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-02-19/news-3052239.html