ملتان : ڈائریکٹر سی سی آر آئی زاہد محمود نے کہا  کہ سی سی آر آئی میں کپاس کے کاشتکاروں کے لیے، اگا کو معلوم کرنے کی مفت سہولت میسر ہے جس سے کپاس کے کاشتکار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کپاس کے مفت لیبارٹری ٹیسٹ کے طریقہ کار کےبارے میں بتایا کہ چاروں صوبوں کے کپاس کے کاشتکار دفتری ایڈریس “ڈائریکٹرسینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،پر انا شجاع آباد روڈ ملتان “کے نام 100 گرام بیج بذریعہ کوریئر بھیجیں توپیکٹ وصول ہونے کے پانچ دن بعد کپاس کے کاشتکار کے دیئے گئے فون نمبر پرہی بیج کے ٹیسٹ کا رزلٹ بتا دیا جائے گااور بیج کا پیکٹ بھیجنے والے کسان کے ڈاک کے اخراجات بھی ادارہ کے ذمہ ہوں گے۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-02-07/news-3040740.html