فیصل آباد : محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی کاشت جنوری سے شروع کر کے وسط فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے –
ترجمان محکمہ زراعت کا مزید کہنا تھا کہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبہ کاشت کریں-سورج مکھی کی فصل 130 دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہےاور کم لاگت میں زیادہ منافع حاصل ہوتا ہے-
اس کے لیے ضروری ہے کے محکمہ زراعت سے منظور شدہ اقسام کاشت کرٰیں جن میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت موجود ہو- اس میں ہائی سن -33، ہائی سن -39، اگورا -4، این کے -278، ایٖف ایچ -331، 64-اے -93، جی -101، اور ڈی کے -4040 –
کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کماد کی کٹائی کے بعد سورج مکھی کی کاشت شروع کر دیں اور وسط فروری تک مکمل کر لیں