لاہور: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹرکی کاشت کیلئےاکتوبرمیں تیار کی گئی نرسری فوری طورپرٹنل میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین جس میں نامیاتی مادوں کی پوری تعداد اور نمی دیر تک برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو کا چناؤ کریں تاکہ ٹماٹرکی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ ٹماٹر کے پودے کو مختلف مراحل میں مختلف درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب پودا اگاؤکی حالت میں ہو تو اس کیلئے موزوں ترین درجہ حرارت 16سے 17 اور دن کے وقت 14 سے 19ڈگری سینٹی گریڈ ہوناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکارنگ سرخ ہونے پر درجہ حرارت 20 سے 24ڈگری سینٹی گریڈ ہونا بھی ضروری ہے۔