لاہور: زرعی سائنسدانوں اور ماہرین زراعت نے مونگ اور ماش کی دالوں کی ایسی نئی اقسام وضع کرنے پر کام شروع کردیا ہے جوفی ایکڑ زیادہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ خشک سالی کا بہتر مقابلہ کرسکیں گی جبکہ پنجاب میں مونگ اور ماش کے رواں سال کے پیداواری منصوبے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ چونکہ مونگ اور ماش کے پودوں کی جڑوں میں نائٹروجن فکسنگ بیکٹیریا موجود ہونے کے باعث یہ زمین کی زرخیز ی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذا کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مونگ و ماش کی کاشت یقینی بنائیں۔

 پلسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد کے ڈائریکٹر چوہدری محمد رفیق نے بتایا کہ کاشتکاروں کو دالوں کی کاشت کی طرف راغب کرنے کیلئے معیاری بیج کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹنگ کے مسائل کو حل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے

Source:https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-12-18/news-2993218.html