کاشتکار گندم کی فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے کے لئے درج ذیل سفارشات کے مطابق فصل کو آبپاشی کریں:
کپاس،مکئی اور کمادکے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20 تا 25 دن بعد ، دوسرا پانی گوبھ کے وقت یعنی بوائی کے 80 تا 90 دن بعداور تیسرا پانی دانے کے دودھیا حالت یعنی بوائی کے 125 تا 130 دن بعد لگا ئیں
دھان کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 35تا 40 دن بعد، دوسرا پانی بوائی کے 80 تا 90 دن بعد اور تیسرا پانی بوائی کے 125 تا 130 دن بعد لگائیں
پچھیتی کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 25 تا 30 دن بعد، دوسرا پانی بوائی کے 70 تا 80دن بعد اور تیسرا پانی بوائی کے 110 تا 115 دن بعد لگائیں