قصور: ترجمان محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے لیے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے، اور کہا کہ کاشتکار آبپاشی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تا کہ انہیں پیداواری نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پٹڑیوں پر کاشتہ فصل کے لئے پانی کا وقفہ 6 سے 8 دن اور ڈر ل سے کاشت کی صورت میں 10 سے 12 دن رکھیں ، نیز جب پودے تین تین پتے نکال لیں تو ان کے گچھے نکال لیں ، ایسا کرنے سے فصل کی بڑھوتری اچھی ہوتی ہے۔اور پودوں کی چھدرائی میں بھی تاخیر نہیں کرنی چاہیئے، تا کہ باقی پودوں کو نقصان نہ پہنچے۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-01-25/news-3027910.html