حکومت پنجاب کا کسان دوست اقدام

کماد کی پیداوار کا قومی منصوبہ

کماد کی پیداوار کا قومی منصوبہ پنجاب کے 13 اضلاع کے خواہشمند کاشتکاروں کے لئے

کماد کی مخلوط کاشت ، ستمبر کاشت اور چپ بڈٹیکنالوجی سے کاشت

پیداواری مقابلہ

نمائشی پلاٹ

اضلاع:

قصور، سرگودھا،  بھکر، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بہاولپور، مظفر گڑھ،  راجن پور، چنیوٹ، رحیم یارخان، ٹوبہ ٹیک۔سنگھ،  منڈی بہاؤالدین

شرائط:

کماد کی مخلوط کاشت ،ستمبر کاشت اور چپ بڈ ٹیکنالوجی کی ایک ایکڑ کاشت کے لئے مبلغ -/5000 روپے سبسڈی دی جاۓ گی۔ ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ تک سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔

پیداواری مقابلہ جات میں اول-/3,00,000، دوئم -/1,50,000، سوئم -/75,000 کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

نمائشی پلاٹ پر -/30,000 روپے صرف ایک ایکڑ پر سبسڈی دی جائے گی۔

درخواست دہندہ کا محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے رجسٹریشن کے لئے متعلقہ دفتر اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سے رابطہ کریں۔

درخواستیں تحصیل کی سطح پر اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع کے دفتر میں وصول کی جائیں گی اور جانچ پڑتال کے بعد ضلع کی سطح پر قرعہ اندازی کی جاۓ گی۔

درخواست دہندہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے پر محکمانہ سفارشات کے مطابق فصل کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔

مائیکرونیوٹرینٹ (زنک سلفیٹ) پر سبسڈی کی فراہمی

شیڈول

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ

کماد کی ستمبرکاشت, مخلوط کاشت اور چپ بڈ ٹیکنالوجی سے کاشت

15 ستمبر 2022

پیداواری مقابلہ 23-2022

30 ستمبر 2022

نمائشی پلاٹ

30 ستمبر 2022

 

درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں ۔ فارم کی کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔