محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ پھل کی مکھی سے تحفظ کیلئے انسدادی اقدامات اپنائیں۔ پھل کی مکھی کے حملہ کے باعث پھلوں کا معیار اور برآمدات متاثر ہوتی ہیں۔ مادہ مکھی پھل کے اندرڈنگ کے ذریعے انڈے دیتی ہے جن سے نکلنے والی چھوٹی سنڈیاں پھل کو اندر سے نقصان پہنچاتی ہیں اور پھل کا معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ باغبان نرمکھی کے تدارک کے لئے میتھائل یو جینال کے 6 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں اور یہ عمل ہر 15 دن کے وقفہ سے دہرائیں۔ باغبانوں کو چاہیے کہ باغات میں گرے ہوئے خراب پھل اکٹھے کرکے باغ سے باہر زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دبادیں۔ مکھی کے کنٹرول کے لئے اس کے دیگر میزبان پودوں،نرسریوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-10-02/news-3302181.html