محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو فروری کاشتہ فصل کو 20 سے 30 دن کے وقفہ سے آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ اگر کماد کی ستمبر کاشت مکمل نہ ہوئی ہو تو اس کو جلد مکمل کر لیں اور صرف محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں۔ ستمبر کاشت کے لیے درمیانی زمین میں یوریا سوا 5 بوری + ایس ایس پی 18 فیصد 5 بوری + پوٹاشیم سلفیٹ 2 بوری / ایم او پی پونے 2 بوری یا یوریا 4 بوری + ٹی ایس پی 2 بوری + پوٹاشیم سلفیٹ 2 بوری/ایم او پی پونے 2 بوری فی ایکڑ استعمال کریں۔ کاشتکار کماد کی فصل کو فاسفورسی اور پوٹا ش والی کھادوں کی پوری مقدار بوقت بجائی جبکہ نا ئٹر وجنی کھاد کا 3/1 حصہ اگاؤ کے بعد نومبر جبکہ باقی بالترتیب مارچ اور اپریل میں ڈالیں۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-10-10/news-3310776.html