سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمودنے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کپاس کی فصل پر مختلف کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کے کیڑوں سے فصل کی حفاظت بہت اہم ہے۔ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ باقاعدگی سے پیسٹ سکاوٹنگ کرتے رہیں۔کاشتکاروں کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ کپاس پر سفید مکھی کے حملہ کی صورت میں کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ سفید مکھی کے5فی پتہ بچہ اور بالغ نظر آنے پرپائری پراکسفین400ملی لیٹر یا بیپرو فیزن600گرام یا فلونیکامیڈ80گرام فی 100 لیٹر پانی کے ساتھ فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔