ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے شکرقندی کی کاشت اپریل سے شروع کریں۔ ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشت کو فروغ دیں کیونکہ یہ پروٹین، وٹامنز، منرلز اور کاربوہائیڈریٹس کا بھرپور ذریعہ ہے۔ کاشتکاروں کو نقد رقم دینے میں شکرقندی ایک اعلیٰ کردار ادا کر سکتی ہے۔ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ شکرقندی کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں۔