فیصل آباد: جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مسور کی پیداوار میں ٪50 اور چنے کی فصل میں ٪25کمی واقع ہوتی ہے لہذا کاشتکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔
بعض اوقات جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مسور کی فصل خراب ہو جاتی ہے اور جڑی بوٹیوں کی وجہ سے چنے اور مسور کا معیار بھی متاثر ہوتا ہے اور اس سے اچھی پیداوار نہیں حاصل ہوتی۔
جڑی بوٹیوں پر قابو پانے کے لیے تمام زیر کاشت زمین پر فصلوں کی گردش کو اپنانا چاہیے۔ چنے یا مسور کے کھیت میں فصل لینے کے بعد اگلے سال گندم، لوسرن یا برسیم کاشت کریں۔ ڈرل کے ذریعے لائنوں میں کاشت کرنے سے فصلوں کو جڑی بوٹیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ اگر جڑی بوٹیاں اگنے لگیں تو زہروں کا استعمال اور گوڈی بھی آسانی سے کی جا سکتی ہیں