حکمہ  زراعت نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ کریلے کی کاشت یکم  فروری   سے شروع کرکے مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں-

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی اقسام کا استعمال کریں جو بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں تاکہ  ان سے زیادہ سے  زہادہ پیداوار لی جا سکے-

وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے علاقے جن میں فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، لاہور، ملتان، وہاڑی، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور اوکاڑہ  شامل ہیں  کریلے  کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

کریلے سال میں دو بار کاشت کیا جا سکتے ہیں، ایک فصل فروری مارچ میں کاشت کی جا سکتی ہے اور یہ ستمبر تک پیداوار دیتی ہے جبکہ دوسری فصل جون جولائی میں بوئی جاتی ہے  اور نومبر میں اس  کی کٹائی   کی جا سکتی ہے۔

کریلے کی  کاشت  کے لیے بیج کی تجویز کردہ شرح 3.5 سے 4 کلو گرام فی ایکڑ ہے اور بیج کے اگنے کے لیے موزوں درجہ حرارت 25-30 سینٹی گریڈ ہے۔