کپاس کی کاشت کے بعض علاقوں میں گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے- کاشتکار فصل کے تحفظ کیلئے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور اگر گلابی سنڈی کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو درج ذیل سفارشات پیل کریں :
پہلا ہفتہ
پہلا سپرے: گیماسائی ہیلوتھرمین بحساب 100 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں
دوسرا سپرے: پہلے سپرے کے 4 دن بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس ( تمباکو 600 گرام + کوڑ تمہ 600 گرام + نیم 600 گرام + اک 600 گرام اور مہنگ 10 گرام ) فی ایکڑ کا سپرے کریں-
دوسرا ہفتہ
تیسرا سپرے : دوسرے سپرے کے 3 دن بعد سپینٹورام بحساب 100 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں-
چوتھا سپرے: تیسرے سپرے کے 4 دن بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس ( تمباکو 600 گرام + کوڑتمہ 600 گرام + نیم 600 گرام + اک 600 گرام اور مہنگ 10 گرام ) فی ایکڑ کا سپرے کریں-
تیسرا ہفتہ
پانچواں سپرے: چوتھے سپرے کے 3 دن بعد ڈیلٹا میتھرین بحساب 250 ملی لٹر اور ٹرائی ایز وفاس بحساب
600 ملی لٹر فی ایکٹرسپرے کریں-
سپرے کے لئے صاف پانی کی مقدار 100 سے 120 لٹرفی ایکڑ رکھیں اور سپرے صبح یا شام کے وقت کریں-