فیصل آباد: حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدام کے تحت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے اشتراک سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام کے تحت رعائتی قیمتوں پر مشینری کی فراہمی کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ مکینکل ویڈر،ملٹی کراپ تھریشر،سمال ویڈر اور دالوں کی ڈرل کیلئے رجسٹرڈ کاشتکار 17 جنوری 2022 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سبسڈی سکیم کیکئے کاشتکار 5 سے 25 ایکڑ تک زمین کا مالک، مزارع، ٹھیکیدار اور کم از کم 50ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک بھی ہو درخواست دے سکتا ہے، تاہم مشترکہ رقبے کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد درخواست دینے کا اہل ہوگااور درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت کاشتکار حاصل کردہ زرعی آلات و مشنری کو تین سال تک کرایہ پر دوسرے کسانوں کو سہولت دینے کا پابند ہوگا۔