فیصل آباد: وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب نےپنجاب کے 15 اضلاع میں دھان کی نرسری اگانے والی مشین ، دھان کی نرسری منتقل کرنے والی مشین، دھان ہارویسٹر کے ساتھ ساتھ ڈرل، واٹر ٹائیٹ روٹاویٹر، ڈسک پلو، فصل کی باقیات کا ہارویسٹر اور نیپ سیک سپرئیر رعائیتی قیمت پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان اضلاع میں فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور بہاولنگر شامل ہیں-
اس پروگرام کے لیے 10 فروری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
مشینری کے حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا اور اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ اس پروگرام کے تحت درخواست دینے کے لیے فارم زراعت کے توسیعی دفاتر میں دستیاب ہے -اور فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے- فارم جمع کرانے کے لیے درکار دستاویزات میں قومی شناختی کارڈ کی کاپی، ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک اور زمین کے مالک کے کاغذات کی کاپی اور 100 روپے کا حلف نامہ شامل ہے۔