فیصل آباد: شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ گندم کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں ۔جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے زہرپاشی کا صحیح طریقہ اپنایا جائے نیز سپرے مشین کے لیے درست نوزلز کے انتخاب سمیت فلڈ جیٹ نوزل اور فلیٹ فین نوزل استعمال کی جائے۔
تیز ہوا ،دندھ یا بارش میں سپرے سے گریز کے علاوہ ہمیشہ پہلےپانی کے بعد وتر حالت میں سپرے کیا جائے ۔انہوں نے بتایاکہ جڑی بوٹی مار زہروں کے لیے سپرے محلول 100 سے120 لٹر فی ایکڑ استعمال کیا جانا چاہیے، دستی سپرئیر کی صورت میں ڈنڈی پر نوزل صحیح زاویہ پر لگی ہونی چاہیے نیز ٹریکٹر والے بوم سپرئیر کی صورت میں بوم پر لگی عام نوزل کا زاویہ، اخراج اور سپرے کی تقسیم یکساں ہو۔ ٹینک فلٹرضرور استعمال کریں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-02-17/news-3050738.html