کاشتکار لہسن کی کاشت کیلئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبر کی گلی سڑی 20 سے 25 ٹن کھاد ڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3 مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعد میں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کریں۔ کاشتکار نصف نائٹروجنی کھاد، ڈی اے پی و پوٹاشیم کاشت کے وقت جبکہ نصف نائٹروجن کی کھاد نومبر کے مہینہ میں 15 دن وقفہ سے ڈالیں۔ کاشتکار پھپھوندکش زہر لگا کر لہسن کی اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں نیز 5،5 مرلے کی کیاریوں کی صورت میں کاشت کے دوران زمین کی ہمواری کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-09-21/news-3287818.html