کاشتکار گندم کی کاشت کیلیے زمین کی تیاری فوری شروع کردیں اور جڑی بوٹیاں ختم کرنے ، شرح بیج اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ زمین کی تیاری پر انتہائی توجہ دیں۔ کاشتکار 20نومبر تک گندم کی بوائی کیلئے بیج کی شرح 50 کلو گرام فی ایکڑ اور 21 نومبر تا 15 دسمبر تک 60 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔ گندم کی اقسام چکوال 50، لاثانی 2008، آری2011، فیصل آباد 2008 وغیرہ زیادہ پیداوار دیتی ہیں اسلئے ان کی بروقت کاشت کی صورت میں بیج کی مقدار کو 5کلو گرام فی ایکڑ تک کم بھی کی جا سکتی ہے۔
Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-09-16/news-3282042.html