کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرو رت ہوتی ہے لہذا اگر موسم اور ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیاجائے تو گنے کی فی ایکڑ بہترین پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔ کمادکے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے دو ہفتے، ستمبر تا اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے7 ہفتے تک پانی دینانہایت ضروری ہے۔ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشدضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ برسات کے موسم میں کاشتکار پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ان دنوں زیادہ پانی سے گنے پر کیڑوں کے حملہ کا خطرہ رہتا ہے۔