محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے کاشتکاروں کو لوبیا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ مئی کے وسط سے جون تک لوبیے کی کاشت انتہائی مفید اور خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ لوبیے کی پھلیوں کو سبزی کے طور پر جبکہ اس کے پکے ہوئے دانوں کو دال کے طور پر کھایا جا سکتا ہے۔ لوبیے کی بہتر پیداوار کے لیے درمیانی میرا زمین موزوں ہے۔