فیصل آباد: محکمہ زراعت نے کھیرے، گھیا کدو، چپن کدو، حلوہ کدو، گھیا توری، بینگن، خربوزے اور تربوز کیلئے ٹنل کا درجہ حرارت 18سے 24 ڈگری سینٹی گریڈرکھنے کی ہدایت کی ہے
محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ شملہ مرچ اور سبز مرچ کیلئے درجہ حرارت 21سے 24 جبکہ ٹماٹر اور کریلے کی فصل کیلئے 21سے 29ڈگری سینٹی گریڈ موزوں ہے۔انہوں نے بتایا کہ دن کے وقت ٹنل کے دروازے کچھ وقت کیلئے کھول د یئے جائیں تاکہ ٹنل میں نمی اور درجہ حرارت مناسب رہے اور بیماریوں کا حملہ نہ ہواور دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ رات کے وقت پودوں کے کام آتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے تو ٹنل کے دروازے زیادہ دیر کیلئے کھولیں کیونکہ ٹنل کے اندر نمی کی زیادتی پھپھوندی والی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار یہ عمل ٹنل کے پلاسٹک اتارنے تک جاری رکھیں کیونکہ پلاسٹک اتارنے کے بعد یہ کام مکھیاں سرانجام دیتی ہیں تاہم اگر پارتھینو کارپک اقسام کاشت کی گئی ہوں تو مصنوعی زرپاشی کی ضرورت نہیں رہتی۔
Source:https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-12-17/news-2991914.html