محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے،جس کے تحت پنجاب کے 15اضلاع گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب،بہاولنگر، جھنگ، نارووال، قصور، چنیوٹ، گجرات، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد اور منڈی بہاالدین میں دھان کی منتخب اقسام کے بیج پررجسٹرڈ کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ سبسڈی منتخب باسمتی اقسام سپر باسمتی،باسمتی 515،پی کے 1121(ایرومیٹک)،کسان باسمتی،سپر باسمتی 2019 اور سپرگولڈ جبکہ غیر باسمتی اقسام کے ایس کے 133،پی کے 386، نیاب اری۔9،کے ایس 282-اور اری 6-پر دی جارہی ہے۔دھان کی منظور دہ اقسام میں باسمتی اقسام پر 1200روپے فی تھیلہ اور غیر باسمتی اقسام پر 800روپے فی تھیلہ سبسڈی دی جارہی ہے

یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے صرف رجسٹرڈ کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔اور غیر رجسٹرڈ کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے دفتر سے خود کو رجسٹر کروا کر سبسڈی کا اہل ہو سکتا ہے۔

Source: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-05-06/news-3120540.html