جامن کے پودوں کی مناسب افزائش کیلئے کاشتکار کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوسکتی ہے۔ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی گلی سڑی کھاد 20 سے 30 کلوگرام فی پوداجبکہ بڑے پودوں کو 50 سے 55 کلوگرام فی پودا ڈالنی چاہئیے‘جامن کے چھوٹے پودو ں کو ایک پاؤ یوریا‘ ایک پاؤ ڈی اے پی، آدھا کلوگرام ایس اوپی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہئیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھاد کی شرح 3 پاؤیوریا‘ 3پاؤ ڈی اے پی اور3 پاؤ ایس او پی فی پوداہوتی ہے‘اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔